ٹیکنالوجی کی جنگ ھے
چائنا   نے  امریکہ کو ٹیکنالوجی میں مات دے دی ھے اسی چیز کا غصہ ھے امریکہ کو اور یہ امریکا کا منفی اور غیر اخلاقی حربہ ھے چونکہ ہواوے نے تقریبا پچاس فیصد پچھلے سال زیادہ منافع کمایا ہے اس کے مقابلے میں ایپل اور دوسری کچھ کمپنیاں نیچے چلی گئی ہے یہ بات امریکا سے ہضم نہیں ہوئی گوگل تو کیا امریکہ نے اپنے ملک کے اندر موبائل بیچنے والوں کو یہاں تک منع کردیا ہے کہ ہواوے کے فون میں کوئی کمپنی  اپنی سم لگا کر بھی نہ دے
لیکن ہواوے ایک بہت بڑی کمپنی ہے وہ اس کے لئے اپنا الگ سے ایک پلے اسٹور بنا دیں گے جس سے ہر کوئی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرسکے گا
اگر چائنا سمارٹ فونز بنا سکتا تو وہ اپنے لئے ایپ بھی بنا سکتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے فون کو دنیا میں گوگل سے زیادہ اچھا طریقے متعارف کرواسکتا ہے، لہذا امریکہ کی لگائی ہوئی پابندی امریکہ کے لئے اور گوگل کے لئے آنے والے وقتوں میں بہت زیادہ نقصان دے ثابت ہوسکتی ہے