ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسٰی روانہ ہو گئے۔
قمر زمان کائرہ کا بیٹا گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا اور ان کا انتقال لالہ موسیٰ میں ہونے والے ٹریفک
حادثے میں ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ والدین اور خاندان کے صبر کی دعا کی۔